پی آئی اے کے 2 طیارے فضا میں آمنے سامنے آ گئے



 پی آئی اے کے دو طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔پائلٹس کی حاضر دماغی نے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کے دو طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر کے سسٹم میں اچانک خرابی ہوئی جس کے بعد دونوں طیارے فضا میں آمنے سامنے آ گئے۔ائیر ٹریفک کنٹرولر نے دونوں پائلٹس کو بروقت وارننگ دی۔
دونوں پائلٹس نے حاضر دماغی سے طیاروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کا ایک طیارہ پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا جب کہ دوسرا طیارہ پی کے 785 اسلام آباد سے لندن جا رہا تھا۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر پائلٹس کو بروقت وارننگ نہ دی جاتی اور پائلٹس کی جانب سے حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کیا جاتا تو ملک کو ایک بڑے سانحے کا سامنا کرنا پڑتا۔

Post a Comment

0 Comments