ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، مریضوں کی کُل تعداد 453ہو گئیں، جبکہ تین افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی کے بعد پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 453 تصدیق شدہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔ کیسز کی تعداد چند ہی دنوں میں چار سو سے زائد ہو گئی ہے ۔کورونا وائرس کی تعداد کا تیزی سے بڑھنا ہی اسے خطرناک بناتا ہے۔ ملک میں 3 افراد بھی اس خطرناک وائرس سے جان بحق ہو چکے ہیں۔ کُل 453 کیسز میں سے سب سے بڑی تعداد سندھ سے ہے ۔ جس کی وجہ ایران زائرین کی سندھ میں بڑی تعداد میں واپسی ہے ، اب تک 245 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان ہے جہاں کیسز کی تعداد 81 ہو چکی ہے۔آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 78 افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 23 ،وفاقی دارالحکومت میں 2 گلگت میں 23 جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک ایک مریض سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب اب تک 4 افراد اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں کورونا وائرس کے باعث پہلا مریض جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ پاکستان میں کُل تعداد 3 ہو گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریض کی عمر 77 سال تھی۔متاثرہ مریض کینسر اور شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاحال مریض کی سفری تفصیلات نہیں ہیں۔مریض کو مختلف امراض تھے لیکن کورونا وائرس موت کی وجی بنا۔جاں بحق مریض کو گذشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔کراچی میں اب تک کورونا وائرس کے تین مریض صحتیاب ہو کر گھر واپس جا چکے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ حکومت پاکستان بھی اس خطرناک وائر س سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی پھیلا رہی ہے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ x
0 Comments