وزیر اعظم عمران خان نےآسٹریلوی صحافی سے رشوت طلب کیے جانیکا نوٹس لے لیا ڈینس فریڈمین نے ایئرپورٹ اہلکار کی جانب سے پیسے مانگنے پر ویڈیو سامنے آئی تھی،اہلکار کی شناخت کرلی گئی


وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈ مین سے لاہور ایئر پو ت  پر تعینات اہکار کی جانب سے پیسے لیے جانے کی ویڈیو سامنے آنے پر تحقیقات کا حکم دیدیا-ڈینس فریڈمین پی ایس ایل2020ء کی کوریج کے لیے پاکستان آئے تھے اور میلبورن واپسی پر انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کیسے لاہور ایئر پورٹ پر ایک اہلکار نے ان سے پیسے مانگے اور انہیں افسوس ہے کہ انہوں نے اس صورتحال کو زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل نہیں کیا- ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ جب وہ ایئر پورٹ کے امیگریشن کائونٹر پر اپنے پاسپورٹ پر سٹیمپ لگوانے کے لیے لائن میں کھڑے ہوئے تھے جب ایک ایئر پورٹ اہلکارانکے پاس آیا اور انہیں ایک مختلف لائن کے سامنے لے گیا اور سیکنڈوں میں اس کا کام کروایا، وہ انکا سامان بھی لاؤنج میں لے گیا۔

Post a Comment

0 Comments