کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ پانے کا راستہ چین نے بتا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا سے 100 فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے اپنے اقدام سے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں بدھ کے روز وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔چینی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس کے مرکز ووہان اور ہوبے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق بدھ کے روز ہوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ہوبے میں کورونا وائرس کے 67800 مریضوں میں سے 57678 صحت یاب یو چکے ہیں جبکہ یہاں سب سے زیادہ 3130 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
0 Comments