کویت کے ایک ہسپتال میں انتہائی ناقابل یقین واقعہ پیش آیا ہے جس نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کو بے حد خوف زدہ کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ کویت کے جابرہسپتال میں رُونما ہوا جہاں قرنطینہ میں موجود کرونا وائرس کی مریضہ خاتون نے اپنی تیمارداری اور علاج کرنے والی نرس پر تھُوک دیا ۔
جس سے اس نرس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں جابر ہسپتال کی ایک خاتون نے ویڈیو بنا کر پوسٹ کی۔ خاتون ڈاکٹر نے کرونا وائرس کی مریضہ کی اس حرکت کو انسانیت اور لوگوں کے خلاف سنگین جُرم قرار دیا جس نے جانتے بُوجھتے ہوئے بھی کہ وہ کرونا وائرس کی مریض ہے، نرس پر تھُوک پھینک کر اسے بھی اس خطرناک وائرس کا شکار بنانے کی کوشش کی ہے۔

0 Comments