بورس جانسن میں گزشتہ ماہ 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں میں ان کا علاج گھر پر ہی جاری تھا اور وہ گھر سے بیٹھ کر وزارت عظمیٰ کے معاملات دیکھ رہے تھے۔
بورس جانسن دنیا کے اب تک وہ پہلے حکمران اور وزیر اعظم ہیں جو کورونا کا شکار ہوئے۔
کورونا کا شکار ہونے کے محض ایک ہفتے بعد ہی بورس جانسن کی حالت خراب ہوگئی تھی اور ان میں کورونا وائرس کی علامات شدید و خطرناک ہوگئی تھیں، جس کے بعد انہیں 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا
0 Comments